پاکستان

وفاقی حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کردیا

شیعیت نیوز: مالی سال 17-2016ء کا وفاقی بجٹ پیش کردیا گیا، اسحاق ڈار نے توانائی، تعلیم اور زرعی شعبوں کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا، ٹیکس وصولیوں اور معاشی ترقی میں اضافہ جبکہ مالیاتی خسارے اور افراد زر میں نمایاں کمی آئی، جون 2018ء تک قومی گرڈ میں 10 ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی جائے گی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے رقم بڑھا کر 115 ارب کردی گئی، 56 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے، توانائی کے شعبے کیلئے 380 ارب، ہائر ایجوکیشن کیلئے 79.5، ریلوے کیلئے 78 اور صحت کیلئے 22.40 ارب روپے مختص ہوں گے، ٹی ڈی پیز کی بحالی کیلئے 100 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے زرمبادلہ ذخائر 30 ارب ڈالر تک لے جانے، کم سے کم تنخواہ 14 ہزار روپے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا بھی اعلان کیا۔
خورشید شاہ کہتے ہیں بجٹ تقریر غور سے سن کر رد عمل دیں گے، موجودہ حکومت نے کبھی عوام دوست بجٹ نہیں دیا، بجٹ صرف اعداد و شمار کا گورکھ دھندا ہے۔

بجٹ کے حوالے سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے کبھی عوام دوست بجٹ نہیں دیا، موجودہ بجٹ میں بھی کوئی خاص چیز نظر نہیں آرہی، عوام کیلئے بجٹ میں کچھ بھی نہیں، بجٹ صرف اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ ہے، حکومت بجٹ اہداف کے حصول میں ناکام ہوچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button