پاکستان

سانحہ لانڈھی 36B میں اہم پیش رفت، گرفتار مومنین کی رہائی کا حکم جاری

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی کی ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فضل کامران اور ایس ایس پی لانڈھی تنویر عالم اوڈو سے ملاقات ،دو دن سے جاری لانڈھی 36 بی کے صورت حال پر تفصیلی گفتگو۔اس موقع پر سیدعلی حسین کا کہنا تھا کہ دہشتگرد ایک منظم سازش کے تحت پاکستان میں فرقہ وارنہ فسادات کروانا چاہتے ہیں ہمارے اداروں کو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے لانڈھی کے صورت حال پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بے گناہوں کے خلاف جاری آپریشن کو فی الفور روکا جائے اور کل سے گرفتار ہونے والے بے گناہ نوجوانوں کو رہا کیا جائے ۔ فائرنگ میں شہید ہونے والے محمد عباس اور امام بارگاہ کے تقدس پامال کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے کاروائی عمل میں لائی جائے اور شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ ڈی آجی ایسٹ نے ان تمام مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے گرفتار نوجوانوں کو رہا کرنے کا حکم دیااور دہشتگردوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لانے کی ہدایات جاری کیں۔
مسجد و امام بارگاہ کی سیل کھولنے کے احکامات صادر کیئے۔
لانڈھی میں امن وامان قائم رکھنے اور ملت تشیعوں و برادران اہل اہلسنت کے درمیان ہم آھنگی پیدا کرنے کے کی خاطر 10 افراد پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی گئی جس میں 5 اہلسنت علماء و اکابرین اور 5 اہل تشیع علماء و اکابرین شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button