پاکستان

پی ایس ۱۱۷ : شیعہ علماٗ کونسل نے دھاندلی کا خدشہ ظاہر کردیا

شیعیت نیوز: جعفریہ پریس کے مطابق گذشتہ روز پی ایس 117شیعہ علما کونسل سندھ کی الیکشن آفس سولجر بازار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آج دو جون کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں دھاندلی روکنے کے لیے اقدامات روکنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ الیکشن رینجرز کی نگرانی میں کرانے پر زور دیا  انکا کہنا تھا کہ ابھی سے ہی دھاندلی کا آغاز کردیا گیا ہے اپنے من پسند افسروں کے تبادلے کئے جارہے ییں، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کو یقینی بنائے، پریس کانفرنس سےاسلامی تحریک کے مرکزی رہنما علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل برادر حسنین رضوی،علامہ جعفر سبحانی اسلامی تحریک پاکستان کے نامزد امیدوار علی رضا PCNکراچی ڈویژن کے صدر مولانا کرم الدین واعظی،جنرل سیکریٹری کراچی مسلم رضا جناب یعقوب شہباز علامہ شیخ صابری و دیگر موحود تھے۔

واضح رہے کہ آج دو جون پی ایس 117 میں ڈاکڑ صغیر احمد کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن ہورہے ہیں جس میں علامہ ساجد علی نقوی نے علی رضا PCN کو نمائندہ مقر ر کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button