پاکستان

لانڈھی امام بارگاہ تعمیر تنازعہ : سپاہ صحابہ کا دوسرے روز پیڑول بموں سے حملہ، مومن شہید

شیعیت نیوز:  لانڈھی کے علاقہ 36Bگذشتہ دو دنوں سے جاری تنازعہ کل شدت اختیار کرگیا جب کالعدم اہلسنت و الجماعت (سپاہ صحابہ) کے دہشتگردوں نے اشتعال انگیز تقاریر کرکے عوام کے ہجوم کے ساتھ ایک بار پھر شیعہ آبادی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میںکئی مومنین زخمی ہوئے جبکہ ایک شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دو دن قبل مسجد و امام بارگاہ اثنا عشری لانڈھی 36Bکی زیر تعمیر باونڈری وال پر اعتراض کرنے والے ہجوم نے امام بارگاہ کے اعتراف میں موجود شیعہ آباد پر حملہ کیا اور نزدیک ہی موجود ایک المرتضیٰ نامی شادی ہال جو شیعہ ملکیت تھی اسے آگ لگا کر فرار ہوگئے، بعد از علاقہ کی دیگر تکفیری مساجد و مدارس شیعہ مسلمانوں کے خلاف غلیظ زبان کا بے دریغ استعمال شروع کیا گیا اور عوام کو بھڑکانے کی کوشیش کی گئی ، تاہم پولیس و رینجرز نے حالات کو کشیدہ ہونے سے روکے رکھا، لیکن اگلے روز یعنی مورخہ ۱ جون بعد نماز مغرب ایک بار پھر مشتعل ہجوم نے پیڑول بموں اور بھاری اسلحہ کے ہمراہ شیعہ آبادی پر حملہ کیا جسکے نتیجے میں کئی مومنین زخمی اور ایک مومن محمد عباس شہید ہوگئے۔

شیعیت نیوز کے مطابق اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اس سارے واقعہ میں ایک مخصوص تکفیری گروہ ملوث ہے جو لانڈھی 36Bکے اطراف میں رہنے والے سنی مسلمانوں کو بہکاکر شیعہ سنی فساد کروانے کی کوشیش کررہا ہے، جبکہ کئی ذرائع کا کہنا ہے اس علاقہ میں موجود بنگالی کمینوٹی کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ سے ہے اور گذشتہ روز ہونے والے سانحہ میں اس بنگالی کمینوٹی کے زیادہ تر لوگ شامل تھے جنہوں نے پیڑول بموں اوراسلحہ سے حملہ کیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں ایک بار پھر منعظم سازش کے ذریعہ شیعہ و سنی فساد کروانے کی کوشیش کی جارہی ہے،تاہم ذمہ دار شیعہ و سنی رہنماوں کو چاہئے کے وہ فوری اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے آپسی مضبوط رابطوں کا استعمال کرتے ہوئے اس تکفیری وہابی فتنہ اور سازش کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button