پاکستان

سراج الحق اپنے مسلکی اختلافات پہلے حل کریں،شیعہ قوم میںکوئی اختلاف نہیں

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری امور خارجہ نے جماعت اسلامی کے امیر کی شیعہ لیڈران کے درمیاں اتاد کی پیش کش پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم  جناب سراج الحق صاحب  كا شكريه ادا کرتے ہوئے  ان سے کہنا چاہتے ہیں ،  کہ اختلافات تو سب مسالک کے افراد اور لیڈران کے درمیان پائے جاتے ہیں. اور تنظیموں اور پارٹیوں کے ما بین بھی ہیں.جبکہ شیعہ قوم میں مسلکی بنیاد پر تمام شیعہ متحد ہیں اگر کچھ اختلافات بھی ہیں تو تنظیمی بنیاد اور کام کرنے کی روش پر  لہذا! بسم اللہ  پڑھ کر آپ ہمارے درمیان پائے جانے والے اختلافات کو ہوا دینے سے پھلے آپ اپنے اختلافات مولانا فضل الرحمن اور آپکے اور دیگر دیوبندی مسالک درمیان حل کریں. کیونکہ ملی یکجھتی کونسل کی تمام تر دعوتوں اور شامل کرنے کی کوششوں کے باوجود وہ اپ سے اختلافات رکھتے ہیں. کیا پاکستان کے سب دیو بندی ، بریلوی حتی کہ مسیحی ھندو اور سکھ وغیرہ متحد اور  ایک پیج پر ہیں.
خدا وند ہماری ملت کو مشترکہ اصولوں پر متحد کرے. آمین ہماری قوم کو ہی فقط اپنوں اور پرائیوں کی طرف سے ہمیشہ پریشان کیا جاتا ہے. باقی مسالک کا یہ مسئلہ ہی نہیںدر حقیقت یہ غیر مباشر حوصلے توڑنے کا حربہ بھی ہے.اگر تشیع کی آبادی کا 20% متحد ہو جائیں تو کروڑوں افراد بنتے ہیں. جوکہ ملک میں بڑی سے بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button