پاکستان میں شیعہ ٹارگیٹ کلنگ پر بین الاقوامی توجہ حاصل کرنے کے لئے گلوبل پٹیشن کا آغاز
شیعیت نیوز: پاکستان میں جاری شیعہ ٹارگیٹ کلنگ اور حقوق کی پامالی کے خلاف آن لائن گلوبل کمپین کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ بین الاقوامی اداروں کو شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کے حوالے سے متوجہ کیا جاسکے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان میں ایک بار پھر شیعہ ٹارگیٹ کلنگ اور انکے حقوق کی پامالی کے خلاف شیعہ رہنما علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی بھوک ہڑتال جاری ہے تو دوسری طرح سوشل میڈیا پر متحرک شیعہ صارفین نے ایک گلوبل پٹیشن کا آغاز کردیا ہے تاکہ دنیا بھر کے انسانی حقوق کے اداروں کی توجہ بھی پاکستان میں شیعہ نسل کشی کی جانب متوجہ کروائی جاسکے۔
اس گلوبل آن لائن پٹیشن کو توجہ حاصل کرنے کے لئے ہزار سے زائد دستخط کی ضرورت ہے لہذا مومنین سے گذارش ہے کہ زیادہ سے زیادہ اپنا احتجاج اس ویب سائٹ پر کلک کرکے ریکارڈ کروائیں، اور اس عالمی کمپین کا حصہ بنیں۔
طریقہ کار: پہلے اس ویب سائٹ پر اپنا اوکاونٹ تشکیل دیں اور کے بعد نام ،اور آئی ڈی لکھ کر اپنے کمنٹس تحریر کریں اور پٹیشن دائر کروادیں۔
لنک ڈسکرپشن میں ہے۔
http://www.ipetitions.com/petition/shiagenocide