پاکستان

شہید خرم زکی کی نماز جنازہ میں شیعہ سنی وحدت کا عظیم مظاہرہ، شہادت کے بعد بھی تکفیریوں کی ناک رگڑڈالی

شیعیت نیوز:کراچی کے علاقے سلیم سینٹر نارتھ کراچی میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سول سوسائٹی کے اہم رہنما، معروف صحافی اور تعمیر پاکستان بلاگ ویب سائٹ (LUBP) کے ایڈیٹر خرم ذکی نماز جنازہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے ادا کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شہید خرم ذکی کے جسد خاکی کو مسجد و امام بارگاہ خیرالعمل انچولی سوسائٹی میں غسل و کفن کے بعد احتجاجی جلوس کی صورت میں لیکر وزیراعلیٰ ہاؤس لے جایا گیا، جلوس جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں شیعہ سنی افراد، مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما، سول سوسائٹی کے رہنما شریک تھے۔ خرم ذکی کے قتل کا مقدمہ سرسیدٹاؤن تھانے میں انکے زخمی ساتھی کی مدعیت میں شہید کی وصیت کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ اورنگزیب فاروقی اور لال مسجد اسلام آباد کے خطیب مولوی عبدالعزیز کے خلاف درج ہونے کے بعد ان کی نماز جنازہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے مولانا ناظر عباس تقوی کی زیرِ اقتدا ادا کی گئی۔ جس کے بعد جلوس کی شکل میں ان کا جسد خاکی وادی حسین قبرستان سپرہائی وے لے جایا گیا، جہاں ان کی تدفین کی گئی۔ اس موقع پر شہید خرم ذکی کی بیوہ، بیٹی اور دیگر لواحقین نے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب نارتھ کراچی کے علاقے سلیم سینٹر کے قریب ایک ہوٹل پر نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے خرم ذکی کو شہید کر دیا تھا، جبکہ انکے ساتھی اور مذہبی اسکالر خالد راؤ شدید زخمی ہوگئے، جو کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب شیعت نیوز کے نمائندے نے بتایا کہ شہید کے نمازہ جنازہ میں شیعہ سنی وحدت کا عظیم مظاہرہ دیکھنے کو ملا ،شیعہ سنی بلا تفریق خرم زکی کے جنازے میں موجود تھے جنکا ایک ہی مطالبہ تھا کہ تکفیری سرغنہ اورنگزیب فاروقی اور مولوی عبدالعزیز کو گرفتار کیا جائے۔ گویا شہید نے شہادت کے بعد بھی تکفیریوں کی فرقہ وارانہ سازش کو ناکام بنادیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button