یمن

یمن پر سعودی عرب کی جاری جارحیت

یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا کی رپورٹ کے مطابق سعودی ایجنٹوں نے بدھ کے روز یمن کے وسطی صوبے مآرب میں العبیدیہ کے علاقے کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں کئی عام شہری زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے دارالحکومت صنعا کے علاقے نہم میں سعودی ایجنٹوں کا حملہ پسپا کر دیا۔ اس کارروائی میں کئی جارح حملہ آور ہلاک و زخمی ہوئے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبے تعز میں بھی سعودی ایجنٹوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ اس کارروائی میں بھی سعودی ایجنٹوں کو بھاری نقصان پہنچا۔ دریں اثنا یمن کے قومی وفد نے، جس نے کویت مذاکرات میں شرکت کی ہے، سعودی لڑاکا طیاروں کے حملے دوبارہ شروع ہو جانے پر اقوام متحدہ سے احتجاج کیا ہے۔

واضح رہے کہ یمن کے امن مذاکرات اکّیس اپریل سے شروع ہوئے ہیں تاہم سعودی عرب کی جانب سے مسلسل جاری خلاف ورزیوں کی بناء پر اب تک ان مذاکرات کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button