عراق

عراق کی موجودہ صورت حال پر آیۃ اللہ العظمی سیستانی کا انتباہ

عراق کے نامور مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمی سیستانی کے دفتر نے ایک بیان میں ملک کی موجودہ صورت حال کے بارے میں عراق کے تمام سیاستدانوں کو سخت خبر دار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس بیان میں اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہ عراق کے بعض سیاستدانوں نے حال ہی میں مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات کی ہے، اعلان کیا گیا ہے کہ آیۃ اللہ العظمی سیستانی عراق کی موجودہ صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ گذشتہ چند ماہ کے دوران عراق میں پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال پر اس ملک کے نامور مرجع تقلید کے دفتر کی جانب سے یہ پہلا باضابطہ طور ردعمل سامنے آیا ہے۔ اس بیان میں اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ آیۃ اللہ العظمی سیستانی نے عراق کے ان سیاستدانوں کے ہاتھوں موجودہ صورت حال وجود میں آنے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے، کہ جنھیں مسلسل محنت کر کے عراقی عوام کی زندگی اور حالات کو بہتر بنانے کی کوشش کرنا چاہئے۔ بیان میں اس بات کی بھی تردید کی گئی ہے کہ آیۃ اللہ العظمی سیستانی نے حکومت کے مسائل میں کوئی مداخلت کی ہے۔ بیان کے مطابق عراق کی موجودہ صورت حال پر آیۃ اللہ العظمی سیستانی نے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button