مقبوضہ فلسطین

حماس کا مسئلہ فلسطین کو ترجیحات میں رکھنے کا مطالبہ

ڈاکٹر خالد قدومی نے ایک گفتگو میں فلسطینیوں کے پیغام مزاحمت و استقامت کے تعلق سے تمام حریت پسندوں کی ذمہ داریوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی دنیا اور عرب دانشوروں اور رہنماؤں کو فلسطینی امنگوں کو اپنی ترجیحات میں قرار دینا چاہئے۔

تہران میں حماس کے نمائندے نےکہا کہ حماس نے ایک اسلامی مزاحمتی تحریک کے عنوان سے صیہونی غاصبوں کے قبضے سے سرزمین فلسطین کی آزادی کے لئے تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ حماس کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے بغیر فلسطینی امنگوں کی راہ میں آگے بڑھتی رہے گی ۔

ڈاکٹر خالد قدومی نے انتفاضہ قدس کی وسعت اور صیہونی حکومت کی جارجانہ پالیسیوں اور سازشی اقدامات کے خلاف فلسطینی عوام میں پھیلنے والے غم وغصے کی لہر کا ذکر کرتے ہوئے ، مزاحتمی کارروائیوں کو سرکوب کرنے والے اقدامات کے نتائج کی بابت خبردار کیا ۔

تہران میں حماس کے نمائندے خالد قدومی نے غاصبانہ قبضے، سرزمین فلسطین کو یہودی رنگ دینے کے اقدامات، جارحیت ، محاصرے اور صیہونی حکومت کے دیگر مظالم اور نسلی امتیاز کی مخالفت کو، فلسطینی قوم کا پیغام قرار دیا ۔ انھوں نےتمام فلسطینی گروہوں اور تنظیموں کے اتحاد کے سائے میں داخلی اختلافات کے خاتمے کو قومی اتحاد کی حکومت کی تشکیل کی واحد راہ قرار دیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button