ایران

ایران اور چین کے درمیان تعاون

چین کی ڈبل ویو کمپنیوں کے گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ایران کے جنوب مشرقی آزاد تجارتی علاقے چابہار کی بندرگاہ کی اسٹریٹیجک پوزیشن سے استفادہ کرنا چینی سرمایہ کاروں، صنعتکاروں اور تاجروں کے لئے خاص اہمیت رکھتا ہے۔

چین کی ڈبل ویو کمپنیوں کے گروپ کے سربراہ نیک یی نے چابہار کے آزاد تجارتی علاقے کے اقتصادی شعبے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرحیم کردی سے ملاقات میں کہا کہ چین کی تجارتی اور اقتصادی کمپنیاں چابہار کے اقتصادی اور اسٹریٹیجک علاقے میں سرمایہ کاری کرنے میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں- ڈبل ویو کمپنیوں کے گروپ میں جس کو چینی حکومت کی بھی خصوصی حمایت حاصل ہے، ستر سے زائد کمپنیاں شامل ہیں جو ہوائی اڈے بنانے، ریلوے لائن بچھانے، شاہراہ اور موٹر وے بنانے، پلوں، جیٹیوں بندرگاہوں اور بجلی گھروں کی تعمیر اور شہر سازی اور پیٹروکیمیکل انجینئرنگ کے میدانوں میں سرگرم ہیں- چابہار علاقے کے آزاد تجارتی علاقے کے اقتصادی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرحیم کردی نے بھی کہا کہ چابہار کا علاقہ اپنی خاص اسٹریٹیجک پوزیشن کی وجہ سے علاقے کے ملکوں کے لئے تابناک مستقبل کا حامل ہے- انہوں نے کہا کہ چابہار کا علاقہ، دنیا کے تین براعظموں کو ایک دوسرے سے ملا سکتا ہے- واضح رہے کہ چینی سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے چابہار کا دورہ کیا ہے جہاں اس نے سرمایہ کاری کے مواقع کا قریب سے جائزہ لیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button