پاکستان
کراچی و سکھر جیل سے کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورک چلائے جانے کا انکشاف
شیعیت نیوز: ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کراچی کی سنیٹرل جیل سے کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورک چلائے جارہے ہیں، اطلاعات کے مطابق چینل 24 کے مطابق کراچی کی سینٹرل جیل سے کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے دہشتگرد رہنما کالعدم تنظیموں کا نیٹ ورک رن کررہے ہیں، اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ کالعدم لشکر جھنگوی سندھ کا امیر قاسیم رشید سکھر جیل سے دہشتگرد نیٹ ورک چلارہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں شفیق موڑ اور ناگن چورنگی کے قریب فائرنگ سے 5 افراد جاں بجق ہوچکے ہیں، تفتیشی اور سیکیورٹی اداروں نے دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی ہے, واضح رہے کہ کراچی میں گذشتہ ہفتہ پولیس اہلکاروں سمیت تین شیعہ مسلمانوں کو کالعدم دہشتگردوں جماعتوں کے دہشتگردوں فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا، جسکی تحقیقات کی جارہی ہے۔