مشرق وسطی

شام میں روس کے جنگی طیارے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے لئے تیار

شام کے الحمیم فضائی اڈے میں روس کے جںگی طیارے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے لئے تیاری کی حالت میں ہیں ۔

پریس ٹی وی کے مطابق روس نے شام کے علاقے لاذقیہ میں واقع اپنے الحمیم فضائی اڈے میں جنگی طیاروں کے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے آپریشنل پوزیشن میں رہنے کے احکامات صادر کردیئے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ روس کی مشترکہ فوجی ہائی کمان کے آپریشنل ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ نے بتایا ہے کہ ترکی کی مدد سے جبھۃ النصرہ کے تقریبا دس ہزار تکفیری دہشت گرد عناصر، حلب کے اطراف میں جمع ہوگئے ہیں ۔ روس کی مشترکہ فوجی ہائی کمان کے آپریشنل ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ جنرل سرگئی روڈسکوئی نے اعلان کیا ہے کہ شام میں جنگ بندی جاری رہنے کے باوجود ترکی نے تکفیری دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ کے لئے اسلحے اور دیگر فوجی وسائل بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ترکی کی مدد سے جبھۃ النصرہ کے آٹھ ہزار دہشت گرد حلب کے جنوب مغرب میں اور ڈیڑھ ہزار شمال میں جمع ہوگئے ہیں۔

روس کی مشترکہ فوجی ہائی کمان کے آپریشنل ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ جنرل سرگئی روڈسکوئی کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں نے شہر حلب کے اطراف میں ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھی پہنچا دی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ معتبر ذریعے سے اطلاع ملی ہے کہ یہ تکفیری دہشت گرد حلب اور دمشق کے درمیان رابطہ منقطع کرنے کی غرض سے ایک بڑی کارروائی کرنا چاہتے ہیں اور اگر انہیں روکا نہ گیا تو شمالی شام کے کچھ علاقے دہشت گردوں کے محاصرے میں چلے جائیں گے

متعلقہ مضامین

Back to top button