مشرق وسطی

شام: داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے درمیان جنگ میں شدت

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ شام کے جنوبی صوبے درعا میں داعش کے ساتھ جبہۃ النصرہ اور فری سیرین آرمی کی جنگ تیز ہو گئی ہے- داعش اور جبہۃ النصرہ اور فری سیرین آرمی کے درمیان جنگ میں دونوں طرف سے دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں- اس لڑائی کے دوران فری سیرین آرمی اور جبہۃ النصرہ کے دہشت گردوں نے درعا کے مغربی علاقے تسیل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیاہے-

دوسری جانب شامی فوج کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد دہشت گرد گروہوں خاص طور پر داعش نے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے شہری علاقوں میں دہشت گردانہ حملے تیز کر دئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button