ایران

رہبر معظم کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی میں چوتھی شب میں مجلس عزا

شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں نبی کریم حضرت محمد مصطفی (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کی پارہ جگر حضرت فاطمہ زہرا (س) کی دردناک شہادت کی یاد میں چوتھی شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کی بڑي تعداد نے شرکت کی۔

مجلس عزا سے حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی نے خطاب میں دشمن کے مکر و فریب کے بارے میں ہوشیار رہنے کے بارے میں قرآن مجید کی سفارش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہوشیاراور ذہین مسلمان اندرونی اور بیرونی دشمن کو اچھی طرح پہچانتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button