پاکستان

ممتاز قادری قاتل ہے اس نےسلمان تاثیر کو ناحق قتل کیا،مفتی نعیم

شیعیت نیوز: سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کےبعد ایک نجی ٹیلی ویژن کو اپنے انٹرویو میں مفتی نعیم  نے کہا کہ کسی شخص کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی کو قتل کرے اور قانوں کو ہاتھ میں لینے کی اجاز ت نہیں دی جاسکتی ۔

مفتی نعیم نے یہ بھی کہا تھا سلمان تاثیر توہین رسالت کا مرتکب ہوا تھا اور انکے بیانات قابل مذمت ہیں لیکن انکا قتل کرنا صیح نہیں، انہوں نے کہا کہ جس شخص  نے سلمان تاثیر کو قتل کیا یہ اسکا ذاتی فعل ہے،کسی بھی مفتی  نے اسے قتل پر نہیں اُکسایا یہ اسکا ذاتی فعل ہے جو قابل مذمت ہے۔

جبکہ سلمان تاثر کو قتل کرنے والے ممتاز قادری کی پھانسی کے بعد جاری اپنے بیان میں مفتی نعیم  نے کہاکہ اس سے انکار کسی کو بھی نہیں کہ ممتاز قادری سلیمان تاثیر کاقاتل ہے مگر اختلاف اس بات سے ہے کہ کیا ملک میں ہر قاتل کی سزا پر اس طرح فوری سے عمل درآمد ہوتا ہے یا صرف یہ قانون بعض افراد کیلئے ہے،انہوں نے کہاکہ ممتاز قادری کو پھانسی دیکر عوامی امنگوں کا خون کیاگیا ۔

قابل غور بات یہ ہے کہ مفتی نعیم کی جانب سے پہلے اور بعد کے بیانات میں تضاد اس بات کی جانب اشارہ کررہے ہیں کہ ممتاز قادری کی پھانسی کے بہانہ وہ اور انکا فرقہ کسی خفیہ ہدف کو حاصل کرنے کی پلانگ تو نہیں کررہا، تاکہ جیل میں موجود انکے فرقہ  اور مدارس سے وابسط دہشتگرد جنہوں نے شریعت اور اسلام کا ہی نام استعمال کرکے ہزاروں بچوںسمیت شہریوں کو قتل کیا ہے ، کہیں مستقبل میں  ان دہشتگردوں کو دی جانے والی پھانسی سے بچانا انکا ہدف تو نہیں؟

اس حساس موڑ پر ہمارے بریلوی مسلمان بھائیوں کو بھی سمھجداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا،اور معا ملے کی حساسیت کو سمھجتے ہوئے انتہائی باریک بینی سے اقدامات اُٹھانے ہونگے ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ مفادت پرست انکا کندھا استعمال کر کے تکفیری دہشتگرد وں کو تحفظ فراہم نا کردیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button