پاکستان

ممتاز قادی کو پھانسی، ملک بھر میں احتجاج لیکن عبدالعزیز جیسوں کو پھانسی کب ہوگی؟

شیعیت  نیوز: ممتاز قادری کو پھانسی دیئے جانے کے بعد ملک کے بیشتر شہروں میں پرتشدد احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے اور امن و مان کی صورتحال کو یقینی بنانے کےلئے متعدد شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر قتل کیس  میں ممتاز قادری کو آج(پیر) صبح اڈیالہ جیل میں تختہ دار پر لٹکائے جانے کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں  اور ہنگاموں کے خدشات کے تحت سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔راولپنڈی ،اسلام آباد، لاہور ، کراچی، ملتان،فیصل آبادسمیت ملک کے بیشتر شہروں میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیاہے، دوسری جانب ملک کے متعدد شہروں میں ممتاز قادری کو پھانسی دیئے جانے کے بعد احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستے بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ مشتعل مظاہرین نے مری روڈ بلاک کر دیا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی احتجاج جاری ہے کراچی ائیرپورٹ پر مظاہرین نے ائیرپورٹ میں گھسنے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا۔ مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئےپولیس کی جانب سے  لاٹھی چارج کیاگیا جس کے جواب میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤکیا جس کے نتیجے میں اے ایس ایف کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔احتجاج کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپ بند کر دیئے گئے ہیں۔

ممتاز قادری نے گوکہ اپنے ہاتھ میں قانوں لیا تھا جس پر عدالت نے فیصلہ کرکے اسے پھانسی کی سزا سنائی، لیکن دوسری جانب ہزاروں شیعہ سنی مسلمانوں کے قتل کا فتویٰ دینے والے اور انہیں مارنے والے تکفیری پاکستان کی سرزمین پر کھلے عام گھوم پھر رہے ہیں لیکن انکے خلاف کسی بھی قسم کی نا کی جانے والی کاروائی پاکستانی شیعہ و بریلوی شہریوں میں عدم تحفظ کا سبب بن گئی ہے، اسلام آباد جیسے شہر میں پاک فوج کے قاتل مولوی عبدالعزیز سمیت مولوی لدھیانوی، اورنگزیب فاروقی اور دیگر سہولت کیا محض اس وجہ سے آزاد ہیں کہ انکا تعلق دیوبند مکتب سے ہے؟اس جواب کون دیگا!!

متعلقہ مضامین

Back to top button