پاکستان

جامعہ کراچی میں یوم مصطفی ٰ کا اجتماع منعقد کروانے میں تکفیری لابی کی روکاوٹیں

شیعیت نیوز: جامعہ کراچی میں ہر سال ہونے والا یوم مصطفی کا اجتماع جامعہ کراچی انتظامیہ نے روک دیا ہے، انتظامیہ نے اس عظیم الشان پروگرام میں روکاٹ ڈالنےکے لئے سیکورٹی کا بہانہ تراشہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ہرسال کی طرح امسال بھی یوم مصطفیٰ (ص) کا اجتماع 25فروری کوپارکنگ گراونڈ میں منعقدہونا تھا، تاہم جامعہ انتظامیہ نے اس پروگرام کے حوالےسے پہلے اجاز ت دی اور بعد میں پروگرام کو گراونڈ سے ہٹا کر آڈیٹوریم میں کروانے پر زور دینا شروع کردیا، بعد از رینجرز کو ملوث کرکے پروگرام کو خراب کروادیا ہے۔

یوم مصطفیٰ یونیورسٹی پروگرامز میں اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے جس میں مذہبی آہنگی کا درس دیا جاتا ہے، لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے اس پروگرام کوسیکورٹی خدشہ قرار دے جامعہ میں شیعہ سنی وحدت کے حوالے سے کی جانے والی کوشیش کو خراب کرنے کی کوشیش کی ہے جسکے پچھے تکفیری لابی کار فرما ہے۔

آئی ایس او کے نمائندے نے شیعیت نیوز کو بتا یا کہ یوم مصطفیٰ (ص) سے قبل جمعیت کا کتب میلا تین دن تک دن رات جاری رہا، جبکہ اسکے بعد پیغام امن کرکٹ ٹورنمنٹ اور فٹبال میچیز بھی جامعہ میں ہونگے لیکن ، صرف یوم مصطفیٰ (ص) کے پروگرام کو محدود کرنے کے لئے جامعہ انتظامیہ اور رینجرز کے پریشر کے پیچھے تکفیری سازش نظر آرہی ہے، جبکہ ایسی بات کہنا کہ دہشتگرد شیعہ مسلمانوں کو ٹارگٹ کرتے ہیں اس قسم کا عدم تحفظ پر مبنی بیان شیعہ طلبہ کے جامعہ کراچی میں غیر محفوظ ہونے کی دلیل ہے۔

تاہم طلبہ کا کہنا تھا پروگرام ہر صو رت میں اپنے مقررہ جگہ اور مقررہ وقت میں کرنے کی کوشیش کی جائے گی، دہشتگردوں کے خوف سے اگر سب گھر بیٹھ جائیں تو یہ انکی کامیابی ہےلیکن ہم ان دہشتگردوں کو انکے ہدف میں کامیاب نہ ہونے دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button