عراق

رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ صلاح الدین کے صدر مقام سامرہ پر داعش کا حملہ پسپا کر دیا

عراقی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق بیس داعشی دہشت گرد بوشجل کے علاقے میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہو گئے۔ اس کارروائی میں سترہ دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ عراقی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے بھی صوبہ بغداد کے جنوب مغربی نواحی علاقوں میں داعش کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا جس کے دوران تیرہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ عراق فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ صلاح الدین کے صدر مقام سامرہ پر داعش کا حملہ پسپا کر دیا۔ ایک اور اطلاع کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ کے مزید دو علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا۔ اس آپریشن کے دوران کم سے باسٹھ داعشی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ عراقی فوج کا کہنا ہے کہ وہ صوبہ نینوا کو مکمل آزاد کرانے کے لئے تیار ہے اور یہ آپریشن کسی بھی وقت شروع کیا جاسکتا ہے۔ ادھرعراقی فوج نے صوبہ الانبار کے علاقوں ہیت اور کبیسہ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ممکنہ فوجی آپریشن سے قبل علاقے کو چھوڑ کے محفوظ مقامات کی طرف چلے جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button