مشرق وسطی

شام: فوج اور عوامی رضاکار فورس نے مزید علاقے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لئے

 رپورٹ کے مطابق، شام کی فوج نے صوبہ حلب میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے اور مزارع البابلی شہر پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

شام کی فوج نے حمص کے مشرق میں واقع التلول السود علاقے میں بھی دہشت گرد گروہ داعش کے دو ٹھکانوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے دیر الزور شہر کے ہوائی اڈے میں داخلے کی کوشش کرنے والے دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کو ہلاک کر دیا ہے۔

صوبہ لاذقیہ کے شمال میں واقع زیارۃ البیضہ اور کتاف نامی پہاڑوں اور الحور دیہات کو بھی شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

کنبسا کے اسٹریٹیجک قصبے کے جنوبی مضافات میں شام کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی پیر کے دن کی پیش قدمی کے باعث اس علاقے میں دہشت گردوں کے حوصلے پست ہو چکے ہیں۔ لاذقیہ کے شمالی مضافات میں واقع کنبسا قصبہ دہشت گردوں کا اہم گڑھ ہے۔

مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مسلح گروہوں اور دہشت گردوں نے تقریبا پانچ برس سے شام کے بعض علاقوں اور صوبوں میں بدامنی پھیلا رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button