یمن

یمنی عوام کا احتجاج، امریکی پرچم نذر آتش کر دیا

یمن کے عوام نے اپنے ملک کے خلاف واشنگٹن کی پالیسیوں پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے امریکی پرچم کو نذر آتش کر دیا۔

ہزاروں یمنی شہریوں نے دارالحکومت صنعا کی سڑکوں پر مارچ کیا اور اپنے ملک کے خلاف امریکی پالیسیوں پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ مظاہرین سعودی جنگی طیاروں سے امریکی ساخت کے کلسٹر بم برسائے جانے کی مذمت میں نعرے لگا رہے تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکہ بڑا شیطان ہے اور یمنی عوام کا قتل عام کر رہا ہے۔ مظاہرے میں شریک ایک شخص نے کہا کہ امریکہ کا عوام دشمن چہرہ پوری طرح عیاں ہو گیا ہے۔ امریکہ نے بارہا ثابت کیا ہے کہ وہ یمن پر سعودی حکومت کی بمباری کا حامی ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت اور اس کے اتحادی امریکہ کے نوکر ہیں اور خطے میں امریکی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔

مظاہرین نے امریکہ اور سعودی حکومت کے خلاف بھی نعرے لگائے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سعودی جارحیت کا آخری دم سے مقابلہ کریں

متعلقہ مضامین

Back to top button