دنیا

یمن میں سعودی عرب کے جنگی جرائم کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین کے ایک پینل نے سکیورٹی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکیورٹی کونسل کو یمن میں جاری سعودی عرب کی وحشیانہ بربریت اور مجرمانہ کارروائی ، جنگي جرائم اور انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے ایک عالمی کمیشن قائم کرنا چاہیے۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کا یہ پینل عالمی تنظیم کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں پر نظر رکھتا ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عرب دنیا کے سب سے غریب ملک کے شہری سعودی عرب کے جان لیوا جنگي جرائم  کا شکار ہیں۔
سعودی جرائم میں بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا بھی شامل ہے،سعودی عرب کی سربراہی میں عرب اتحاد نے گذشتہ سال یمن کے نہتے شہریوں کے خلاف فضائی حملوں کا آئاز کیا گیا جس میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button