پاکستان

کراچی کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف

کراچی: سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ کراچی کو دہشت گردی سے پاک اور محفوظ بنانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کورہیڈکوارٹرکراچی میں سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی رینجرزسندھ اوردیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

پانچ گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والے اجلاس میں امن و امان کی صورتحال اور کراچی آپریشن کا جائزہ لیا گیا جب کہ حکام نے کراچی میں خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن سے متعلق آرمی چیف کو بریفنگ بھی دی۔
اجلاس کے دوران جنرل راحیل شریف نے نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے پر خفیہ اداروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام کی روز مرہ زندگی کو بے خوف اور پرامن بنایا جائے، شہر قائد کو امن و امان کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ جنرل راحیل شریف نے حکم دیا کہ کراچی میں دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو تباہ کرتے ہوئے شہرسے باہران کے ٹھکانوں اوررابطوں کو ختم کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button