پاکستان

داعش کا جھنڈا عنقریب پوری دنیا پر لہرائے گا: مولانا عبدالعزیز

شیعیت نیوز: لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے کہا ہے کہ عنقریب داعش پوری دنیا پر فتح کے جھنڈے لہرائے گی کیونکہ داعش دنیا میں شریعت اور خلافت کا نظام رائج کرنا چاہتی ہے، طالبات داعش کو اپنا مسیحا سمجھتی ہیں، اسی لئے ہماری طالبات نے ان کیلئے نیک تمناؤں اور جذبات کا اظہار کیا اور جو کوئی دنیا میں قرآن و سنت کا نفاذ کرے گا ہم اس کا ساتھ دیں گے، ہماری جنگ بھی اسلامی نظام کیلئے ہے، ملک میں برطانوی نظام چل رہا ہے، عدالتوں میں بھی برطانوی قانون کے تحت ہی فیصلے ہورہے ہیں، اصلاحات کے نام پر مدارس کے خلاف یلغار سے فضا بگڑ رہی ہے۔

مولانا کے خیالات کو دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ تمام مسئلہ درحقیقت ایک جہادی لچھہ ہے جو قدیم گمراہ کن کہانیوں کی وجہ سے مسلمان کہلانے والے عوام اور خواص کے دلوں کو مسلسل انسانی قتل غارت پر اکساتا ہے اور ایسے لوگ اپنی مخصوص گمراہی کو قبول کرنے کے علاوہ جمیع انسانوں کو واجب القتل مانتے ہیں اور تمام دنیا میں ایک واحد حکومت قائم کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں جس کو وہ اسلامی خلافت کا نام دیتے ہیں…. اس دماغی لچے کو علمی مواد وہابی فکر مہیا کرتا ہے اور افرادی تنظیمی اور جنگی ضرورتوں کو تیل کی دولت پورا کرتی ہے، نام صرف تفرقے اور عدم اتحاد اور ذاتی انا کی وجہ سے الگ الگ ہیں ، خواہ القاعدہ کہو، اخوان کہو، طالبان کہو، بوکوحرم کہو، الشباب کہو، حزب التحریر کہو یا داعش کہو، سب کی ایک حقیقت ایک منزل اور ایک ہی انداز اور طریقہ ہے، قتل و غارت اور اسلام کا نام بدنام کرنا، اسلام سے بغض اور نفرت کرنے والے خواہ دہریہ ہیں،یہودی ہیں یا عیسائی ہیں، اس صورت سے ان کو سوائے خوشی کے اور کیا ہو سکتا ہے ؟ اسلام کی ایسی تصویر پیش ہو رہی ہے جو وہ چاہتے ہیں کہ دنیا میں پیش ہو، اگر وہ جیب سے پیسہ دیں تب بھی حیرت کی بات نہیں ورنہ احمق عربوں کی دولت ہی کافی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button