پاکستان

وزیراعظم و آرمی چیف کا سعودیہ اور ایران کے موجودہ بحران میں ثالثی کا کردار ایک باوقار طرز عمل ہے، علامہ ناصر عباس

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یورپ اور امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد عالمی پابندیوں کے خاتمے کو خطے کی سلامتی و استحکام کی جانب مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطٰی سمیت عالمی امن کے قیام کے لئے ایران کی حوصلہ افزا کوششوں کو عالمی تائید حاصل ہے، عالمی پابندیوں کا خاتمہ ایران سمیت دیگر ممالک کی اقتصادی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت توانائی اور سوئی گیس کے شدید بحران سے دوچار ہے، پاکستان کو چاہیئے کہ وہ ایران سے گیس کے حصول کے معاہدات کو عملی شکل دینے میں اب مزید تاخیر نہ کرے، وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف اور ایران کی حکومت کے مابین جو گفت و شنید ہونے جا رہی ہے، اس میں پاکستان کو درپیش مسائل بھی زیر بحث لائے جائیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ ایران ہمارا ایک مخلص اسلامی برادر ملک ہے، یہود و نصاریٰ عالم اسلام میں ایران کو متنازعہ ملک ثابت کرنے کیلئے بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈہ میں مصروف ہیں، امت مسلمہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا اسلام دشمن قوتوں کا اولین ہدف ہے، ہمیں باہمی اتحاد و یگانگت سے ان استکباری قوتوں کے عزائم سے شکست دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سعودی عرب اور ایران کے موجود بحران میں ثالثی کا کردار ایک باوقار طرز عمل ہے، حکومت کو چاہیئے کہ وہ عالمی فیصلے کرتے وقت بین الاقوامی حالات، زمینی حقائق اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھیں

متعلقہ مضامین

Back to top button