دنیا
سعودی شہزادہ محمد بن سلمان سیاسی جواری ہے،جرمن انٹیلی جنس
شیعیت نیوز:2015 کے آخر میں جرمنی انٹیلی جنس ایجنسی نے ڈیڑھ صفحے پر مشتمل میورنڈم جاری کیا جس میں بتایا گیا تھا کہ سعودی عرب نے مداخلت کی پالیسی اختیار کرلی ہے۔ میمورنڈم میں شاہ سلمان کے چہیتے بیٹے و وزیر دفاع و نائب ولی عہد 29 سالہ شہزادہ محمد بن سلمان سیاسی جواری ہے اور وہ یمن اور شام میں مداخلت سے عرب دنیا کو غیرمستحکم کر رہا ہے۔ خفیہ ایجنسیاں عمومی طور پر ایسے میمورنڈم جاری نہیں کرتیں مگر بی این ڈی نے اسے کھلے عام جاری کیا اور پھیلایا۔