پاکستان

حرمین شریفین کے نا م پر نکالی گئی ریلی کو اسلام آباد کی عوام نے رد کردیا

شیعیت نیوز: آج اسلام آباد میں کالعدم دہشتگرد جماعتوں کی جانب سے سعودی عرب کی ایما پر نکالی جانے والی نا م نہاد دفاع حرمین شریفین ریلی کو بری طرح سے رد کردیا ہے۔

شیعیت نیو ز کے مطابق ریلی میں صر ف 259 افراد شریک تھے،اطلاع کے مطابق ریلی لال مسجد سے آبپار چوک تک نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا، بعد نماز جمعہ جب ریلی کا آغا ز ہوا تو عوام نماز پڑھ کر واپس چلی گئی، ریلی میں کالعدم جماعتوں کے کاکناں شریک ہوئے جنکی تعداد کو انگلیوں پر گنا جاسکتا تھا۔

ماہرین نے کہا کہ حرمین شریفین کا نام استعمال کرکے مسلمانوں کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشیش کی تھی، لیکن عوام نے سمھجداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیزوں پر اُٹھائے حرمین شریفین کے دھوکے کو بری طرح رد کردیا۔

20160108050303.jpg

دوسری جانب اہلسنت قائدین نے بھی اس نام نہاد دفاع حرمین شریفین ریلی اور مارچ سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے، انکا کہنا ہے کہ سعودی عرب سنی مسلمانوں کی نمائندگی نہیں کرتا، اس مارچ اور ریلی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔

جاننے کے لئے کلک کریں اہلسنت علماٗ نے نام نہاد دفاع حرمین شریفین فارم سے لاتعلقی کا اظہار کردیا

سوشل میڈیا پر بھی دفاع حرمین شریفین کے لئے بنائے گئے اس اتحاد کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا،سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ دفاع حرمین کے نام پر بنائے گئے اس اتحاد کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کا آغاز لال مسجد سے ہوا، اور لال مسجد وہ ہے جہاں سے داعش کی حمایت کی گئی جبکہ داعش نے ہی کعبہ اور مدینہ میں روضہ رسول (ص) کو مسمار کرنے کی دھمکی دی ہے، سوشل میڈیا صارفیین نے اس اتحاد کو دفاع حرمین کی جنگ ۔۔۔۔ داعش کے سنگ قرار دیا ہے۔

CYMipQ-WcAEF2Yv.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button