ایران

ایران سے امریکی غلاموں اور نوکروں کا نکلنا باعث فخر ہے

 رپورٹ کے مطابق مشہد مقدس کے امام جمعہ سید احمد علم الہدی  نے سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم دین شیخ نمر باقر النمر کی یاد میں منعقد مجلس سے خطاب میں  ایران سے امریکی غلاموں اور نوکروں کے نکلنے کو ایران کے لئے باعث فخرقراردیا ہے انھوں نے کہا کہ جس طرح شاہ کا فرار ایرانی قوم کے لئے باعث فخر بنا اسی طرح امریکی نوکروں کا فرار بھی باعث فخر ہے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سعودی عرب نے اسرائیل کے بجائے ہمیشہ ایران کو نقصان اور گزند پہنچانے کی تلاش و کوشش کی ، لیکن اللہ تعالی نے اسے ہمیشہ ناکام بنایا  انھوں نے کہا کہ ایران اور ایرانی قوم کی نظر میں امریکہ بڑا شیطان ہے اور سعودی عرب  کے حکمراں امریکہ کے قریبی اتحادی ہیں جو حکمراں بڑے شیطان کے قریبی اتحادی ہوں وہ بھی شیطانی ہیں۔

انھوں نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کے سعودی اقدام کو ایرانی قوم کے لئے باعث فخر قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکی نوکروں کا ایران سے نکلنا نقصان کا باعث نہیں بلکہ خوشحالی کا باعث ہے۔

آیت اللہ علم الہدی نے تاریخ میں آل سعود کے بھیانک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عرب اقوام پر امریکہ نے اپنے نوکروں کو مسلط کیا ہوا ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ اپنے اتحادی عرب ممالک میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے بارے میں بات نہیں کرتا اگر امریکہ کے اتحادی عرب ممالک میں جمہوری نظام قائم ہوجائے تو پھر امریکی نوکروں کو ان ممالک میں رہنے کی جگہ نہیں ملےگی اور امریکی مفادات ان ممالک میں خطرے میں پڑ جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ آل سعود، آل خلیفہ، آل ثانی ،آل نہیان اور آل صباح یہ سب کے سب آل امریکہ اور آل اسرائیل ہیں اور یہ سب کے سب آل محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کے دشمن ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آل سعود اور اس کے زیر اثرديگر امریکی اولادوں نے کبھی بھی اسرائیل کے خلاف آواز بلند نہیں کی اور نہ ہی کبھی اسرائیل کو للکارا ہے اور نہ ہی انھوں مسئلہ فلسطین کو حل کرنے میں کوئی سنجیدہ قدم اٹھایا ہے لیکن یمن جیسے اسلامی ملک کے خلاف آل سعود ، آل خلیفہ، آل ثانی ، آل نہیان اور آل صباح سب متحد ہوگئے۔ انھوں نے کہا کہ خلیجی ممالک پر حکمرانی کرنے والے تمام عرب حکمراں ، ایرانی شاہ کی طرح امریکی نوکر اور غلام ہیں اور ان سے اسلام اور مسلمانوں کی حمایت کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ شیخ باقر النمر کی شہادت نے آل سعود اور اس کے حامیوں کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button