پاکستان

میلاد مصطفی ﷺ انقلاب مصطفی ﷺکی طرف سفر کرنے کا نام ہے۔مولانا احمد اقبال

ملکی حکمران مظلوم انسانوں کے بہنے والے خون کی تذلیل کررہے ہیں،ناموس رسالت ﷺ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہے ہیں، میلاد مصطفی ﷺ انقلاب مصطفی ﷺکی طرف سفر کرنے کا نام ہے۔ ان خیالات نے کراچی وحدت ہاؤس صوبائی سیکرٹریٹ میں ہفتہ وحدت کے حوالے سے منعقدہ جشن عید میلاد النبیﷺ و عظمت مصطفی جلسہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین میں مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم مولانا احمد اقبال صوبائی رہنما مولانا نشان حیدر ساجدی ،علامہ مبشر حسن سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماشامل تھے ۔جلسہ سے خطاب میں مجلس و حدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تربیت مولانا احمد اقبال نے کہا کہ حکمران مظلوم انسانوں کے بہنے والے خون کی تذلیل کررہے ہیں، ناموس رسالت ﷺ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہے ہیں، کراچی میں شہید ناموس رسالت ایم ڈبلیو ایم کے رہنماسید علی رضا تقوی (رہ)نے سب سے پہلے توحین رسالت ﷺ ریلی میں عصر حاضر کے خیبر (امریکی قونصلیٹ) کے باہر جام شہادت نوش کیا ان کی قربانی کو فراموش نہیں کیا جا ئے گااور انشاء اللہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک امریکہ کو پاکستان کی سرحدوں سے نکال باہر نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے شیعہ و سنی مل کر امریکہ کے خلاف میدان میں اتریں اور اپنے وطن کو اس کے ناپاک شکنجے سے آزاد کرائیں۔ملک بھرمیں جاری ملک و اسلام دشمن عناصر کی ملک خداد پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کر رہے ہیں جس کو شیعہ وسنی پیروی رسول اکرم ﷺ پر چلتے ہوئے ناکام بنا دیں گے۔جلسہ سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ میلاد مصطفی ﷺ انقلاب مصطفی ﷺکی طرف سفر کرنے کا نام ہے، یہ رسول ﷺ کی شخصیت کا معجزہ کی آج اسلام تمام ادیان پر غالب ہے ،جشن میلاد ایک زندہ تحریک کا نام ہے اور یہ تحریک ملک دشمن اسلام دشمن طاغوتی طاقتوں کے منہ پر طمانچہ ہے، عشق رسول ﷺ کا تقاضہ ہے کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو عام کیا جائے اور اُن کی لائی ہوئی شریعت کو عملی طور پر نافذ کیا جائے ،یہی نبی کریم (ص) کی محبت کے دعوے کا عملی ثبوت ہوگا۔ آج رحمتہ العالمین کی امت کی زبوں ہالی کا سب سے بڑا سبب تعلیمات محمدی سے دوری ہے۔ اگر تمام مکاتب فکر کے علماء متحد ہوجائیں تو آج بھی ہمارے اختلافات ختم ہوسکتے ہیں۔آج معاشرے میں زمانہ جاہلیت کی نفرتیں پروان چڑھ رہی ہیں خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے ، استعماری طاقتیں ہماری ہمارے معمولی اختلافات کو ہوا دینے کیلئے دین فروشوں اور ضمیر فروشوں کو استعمال کر رہی ہیں اگر ہم نے سیرت نبوی ؐ کا دامن نہ تھا ما تو روز حشر ہم آقائے دو جہاں ؐ کی بارگاہ میں منہ دکھانے کے قابل نہیں ہونگے،عراق،شام ،یمن میں اپنے آپ کو امت محمدی ؐ کہنے والی داعش خون بہا کر کسی اور کی نہیں صرف اسلام دشمن طاقتوں کی خدمت کر رہے ہیں۔حقیقی معنوں میں جشن رسول ؐ منانے کا حق ان عاشقان رسول ؐ کیلئے ہے جو تفرقات سے دور اتحاد بین المسلمین کے قائل ہیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ عاشقان رسول ؐ اللہ پاکستان کی سر زمین سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے پاک سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے، خوف ہراس کو ختم کرنا ہوگا اور صبر و استقامت کو فروغ دینا ہوگا،وحدت اور اخوت کے سائے میں ہر ظالم و جابر کا قلع قمع کرنا ہی رسالت سے وفا داری ہے، ہمیں ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔یہ وہ درس ہے جو مکتب جعفریہ نے نوع بشریت کی حریت کیلئے پیش کیا ہے ہم نے عشق رسول ؐ میں اپنے جوانوں کی قربانیاں پیش کی ہیں اور اس وقت تک میدان میں رہیں گے جب تک گستاخ رسول ؐ صفحہ ہستی سے مٹ نہ جائیں پاکستان غلامان مصطفی (ص) کا ملک ہے، اور دنیا کی کوئی طاقت غلامان مصطفی کو عظمت مصطفی کا دفاع کرنے سے نہیں روک سکتی، ہم نے ہر دور میں ناموس مصطفی کا دفاع کیا ہے اور مرتے دم اپنے خون کے نذرانے اس راہ میں میں پیش کریں گے، ناموس مصطفی پر امت مصطفی شیعہ و سنی کی تفریق. سے بالاتر ہوکر متحد ہیں۔دریں اثناء مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ پرچم کشائی کی گئی اور سبز پرچم نضب کرنے کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی شرکاء نے لبیک یارسول اللہ ﷺ کے نعروں کے ساتھ وحدت ہاؤس سے خراسان تک ریلی بھی نکالی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button