پاکستان

ملتان : ملت جعفریہ نے ولادت حضرت عیسیٰ پر ۷۰۰ عیسائی گھرانوں میں عیدی تقسیم کی

شیعیت نیوز: ملتان میں حضرت عیسیٰ علیہ سلام کی ولادت باسعادت (کرسمس) کے موقع پر ملت جعفریہ نے عیسائی گھرانوں میں تحفہ و تحائف اور عیدی تقسیم کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ملت جعفریہ کی جانب سے ۷۰۰ عیسائی گھرانوں میں یہ تحائف تقسیم کیئے گئے۔

یہ قابل تحسین اقدام ملتان کی مرکزی عزاداری امام حسین علیہ سلام کی جانب سے اُٹھایا گیا ہے جو پاکستان کے موجودہ حالات میں بین الامذاہب ہم آہنگی اور اتحاد و اتفاق میں بہت کلیدی کردار ادا کرے گا۔

نمائندے کے مطابق مرکزی عزاداری امام حسین کونسل کے سربراہ حسن مشہدی  نے مختلف مکاتب فکر کے علماٗ کرام کے ہمراہ مل کر پاکستان کی عیسیٰ برادری کو کرسمس کا اسپیشل تحفہ دیا ، جبکہ ان تحائف کا انتظام ملتان کی مقامی سول سوسائٹی کی جانب سے کیا گیا تھا۔

ملتان کے علاقہ گلشن آباد، رضا آباد، گراس منڈی کالونی ،چنگی اور ڈبل پھاٹک کالونی میں سیکڑوں عیسائی برادی کو حضرت عیسیٰ علیہ سلام کی ولادت کے موقع پر عیدی و تحائف دئے گئے۔

ان تحائف کی تقسیم کے لئے مرکزی عزادری امام حسین علیہ سلام کونسل کے دو سو رضاکاروں  نے ان تحائف کو تقسیم کیا جس میں مرو و خواتین دونوں شامل تھے۔

ڈبل پھاٹک کالونی کی مریم مسیح کا شیعہ رضاکاروں کی طرف سے جب کرسمس کا تحفہ پیش کیا گیا تواس نے رونا شروع کردیااور کہا کہ ابھی بھی پاکستانی نظریہ زندہ ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ کئی سالوں سے ملک دشمن ایک خاص تکفیری فرقہ کے دہشتگردوں نے پاکستان میں موجود اقلیتوں کو بم دھماکوں اور دیگر تعصب کا نشانہ بنایا ہوا ہے، جسکی بناٗ پر پاکستانی اقلیتیں خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں، اس اقدام نے انکو نئی امید سے نواز ہے۔

کرسمس کے تحفہ تقیسم کرنے والے ایک ۱۷ سالہ رضاکار جواد نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امام حسین کے نظریہ کو عام کیا جائے، نظریہ امام حسین انسانیت کی خدمت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button