لبنان

لبنان بم دھماکے میں ماں باپ سے محروم ہونے والے تین سالہ حیدرکورونالڈونےگلے لگا کر خوش آمدید کہا۔

میڈرڈ: اسپین کے فٹ بال کلب ریال میڈرڈ کے مشہور پرتگالی کھلاڑی کرسچیانو رونالڈو نے لبنان میں ایک بم دھماکے میں ماں باپ سے محروم ہونے والے تین سالہ حیدرکو کلب کے اسٹیڈیم میں گلے لگا کر اپنے معصوم مداح کو خوش آمدید کہا۔

ریال میڈرڈ کی ویب سائٹ میں جاری تفصیلات کے مطابق 3 سالہ حیدر کے والدین گزشتہ ماہ نومبر میں لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خود کش دھماکے میں ہلاک ہوگئے تھے جبکہ حیدر ان دھماکوں میں شدید زخمی ہوئے تھے جس کے بعد وہ اسپتال میں زیر علاج تھے.۔
حیدر کی کہانی اس وقت پوری دنیا کے توجہ کا مرکز بن گئی تھی جب انھیں ریال میڈرڈ کی جرسی پہنے بم دھماکے میں بچالیا گیا تھا۔

ریال میڈرڈ کے بیان کے مطابق کلب جب سے حیدر تک پہنچننے کی کوشش کررہا تھا تاکہ کرسچیانو رونالڈو سے ملنے کی ان کی تمنا کو پوری کی جائے تاہم جمعے کو ان کی کوششیں رنگ لائیں اور کلب کے چھوٹے مداح کو ریال میڈرڈ کے صدر فلورینٹینو پیریز نے سینٹیاگو برنابیو اسٹیڈیم میں خوش آمدید کہا اور کرسچیانو رونالڈو سے ملوایا۔

حیدر کو ریال میڈرڈ کے صدر کی جانب سے کلب کی جرسی بھی پیش کی گئی جبکہ وہ ریال میڈرڈ کے اگلے مقابلے کو ٹیم کے ساتھ براہ راست دیکھیں گے۔

واضح رہے 13 نومبر 2015 کو بیروت میں دو خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 40 کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ داعش نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button