عراق

عراق: کرکوک میں داعش کے کم از کم اکسٹھ دہشت گرد ہلاک

عراقی کردستان کی پیشمرگہ فورس کے عہدیدار کمال کرکوکی نے کہا ہے کہ کرد فورس نے جمعے کے دن صوبہ کرکوک کے شمال مغربی علاقے میں واقع دو دیہاتوں پر دہشت گرد گروہ داعش کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے گیارہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

اس کرد عہدیدار نے کہا کہ پیشمرگہ فورس کے اہلکار داعش کے تمام اقدامات پر پوری طرح نظر رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے بم نصب کرنے پر مبنی دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

اس عراقی ذریعے کے مطابق داعش مخالف اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے تکفیریوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں پچاس دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ صوبہ کرکوک بغداد کے شمال میں دو سو پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور حویجہ کے سوا ، کہ جو دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کا گڑھ ہے، اس صوبے کے تمام علاقے عراقی کردستان کی پولیس اور پیشمرگہ فورس کے زیر کنٹرول ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button