پاکستان

پارچنارہ بم دھماکےکے خلاف ملک بھر میں احتجاج اور ریلیاں

شیعیت نیوز: گذشتہ روز پارچنار میں ہونے والے بم دھماکہ کے نتیجے میں شہید ہونے والے ۲۸ سے زائد عزاداروں کی شہادت کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں میں بزرگ بچوں ،خواتین اور جوانوں کی بڑی تعداد میں شریک تھے، مظاہرین نے سانحہ پشاور کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ پر سیاسی جماعتوں اور دیگر حکومتی حلقوں کی خاموشی مکتب اہلیبت سے تعصب اور ظالموں جنہوںنے دھماکہ کیا ہے ان سے حمایت کا اعلان ہے، مظاہرین نے کہا کہ کیا پارہ چنار میں شہید ہونے والے پاکستانی نہیں، اس سانحہ میں شہید ہونے والے بچے کیا پاکستانی نہیں تو پھر کیوں انکی مظلومانہ شہادت پر خاموش کیوں ہے؟

شیعیت نیو ز کے نمائندے کے مطابق اسلام آباد میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے پاراچنار بم دھماکے کے خلاف اسلام آباد پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی. جس سے سابقہ ڈویژنل صدر راولپنڈی برادر مصور برادر وفا نقوی برادر کاشف اور برادر ذاکر نے خطاب کیا جبکہ آئی ایس او کے کارکنان کے علاوہ مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

12341345_1007151769343461_4579524670317564240_n.jpg

کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے نمائش چورنگی پر احتجاج مظاہرہ کیا گیا،اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے ڈویژنل رہنماوں نے خطاب کیا اور سانحہ کی پرزور مذمت کی۔

لاہور، پشاور، سندھ اور بلوچستان میں سانحہ پشاور کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button