مقالہ جات

طیب اردگان کے فتنے سے ہوشیار؛ مرسی کی طرح یہ بھی اسرائیلی دوست ہے،شیعیت نیوز رپورٹ

آج مملکیت شام کے خلاف جو بھی سازشیں ہورہی ہیں ان سے آگاہ ہونا بہت ضروری ہے، کیونکہ مشرق وسطیٰ میں شامی حکومت کا زوال اسرائیل کی گریٹر حکومت کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، شام خطہ میں وہ واحد ملک ہے جو اسرائیل مخالف تمام مقاومتی تحریکوں کا مرکز اور اسرائیل کے گریٹر اسرائیل منصوبہ کی راہ میں بڑی روکاوٹ ہے۔

شام میں داعش جیسی دہشتگرد تنظیم جسکی پشت پناہی عالم غرب سمیت جہاں سعودی عرب اور کئی عرب ریاستیں کررہی ہیں وہیں ترکی بھی اس محاذ میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے، لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ پاکستان میں جماعت اسلامی سمیت دیگر وہابی تفکر رکھنے والے افراد ترکی کی شام مخالف اورپس پشت اسرائیل کی حمایت میں لڑی جانے والی اس جنگ میں طیب اردگان کو ہیرو بنا کرپیش کررہے ہیں جو سراسر عالم اسلام کو دھوکا دینے کے متعرادف ہے،۔

Mohamed-Morsis-letters-to-his-friends-in-Israel.png

یہ بلکل اسی طرح ہورہا ہے کہ جیسے پاکستان وبرصغیر میں جب مصر کے انقلاب کے بعد اخوان المسلمین کے سربراہ محمد مرسی نے حکومت قائم کی تو جماعتیوں نےمرسی کو عالم اسلام کا نجات دہندہ بناکر پیش کیا لیکن سوشل میڈیا کے اس تیزرفتار دور میں مرسی کے اسرائیل سے پس پشت مراسم اور محبت بھرے خطوط نے انکے نام نہاد اسلامی ہونے کا بھانڈا پھوڑ دیا، جبکہ مرسی نے اسرائیل میںاخوان المسلمین کا سفیر بھی بھیجا، جسکے ہمراہ گئے خط کا متن اور عکس یہ ہے

"اخوان المسلمین هُم رجالُ المصلحة”، اخوان المسلمین مردانِ مصلحت ہیں 
بسم الله الرحمن الرحیم

از محمد المرسی صدر جمہوریہ مصر
جناب شمعون پیرز صدر حکومت اسرائیل کے نام

میرے عظیم و عزیز دوست!

دوستانہ اور محبت آمیز تعلقات ـ جو ہمارے دو ملکوں کے مفاد میں ہیں ـ سے میری شدید دلچسپی کی بنا پر میں جناب عاطف محمد سالم سیدالاہل کو بطور ہنگامی اور بااختیار سفیر، آپ جناب سے متعارف کراتا ہوں۔

اپنے سابقہ مناصب میں جس تجربے، اخلاص، ہمت اور اہلیت کا انھوں نےمظاہرہ کیا ہے، میری اس امید کو تقویت دے رہی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو بطور احسن نبھائیں دوسری طرف سے میں ان کی غیرت کے متعلق جو اطمینان رکھتا ہوں، شک نہيں ہے کہ ان کی سچی کوششیں جناب عالی کی طرف سے تحسین کا باعث ہونگی۔ 

آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ ان کی اسناد سفارت کی تأئید فرمائیں اور وہ جو بھی میری جانب سے آپ کی خدمت میں پہنچاتے ہیں، اسے اطمینان خاطر کے ساتھ قبول کریں۔
مجھے لئے باعث اعزاز ہے کہ جناب عالی کے لئے خوش بختی اور آپ کے ملک کے لئے فراوانی اور برکت کی آرزو کروں۔

 580919_408038559264138_1134384345_n.jpg

 

 ٓآج یہی جماعتی طیب اردگان کو خلیفہ بنائے بیٹھے ہیں لیکن حقیتاً طیب اردگان بھی اُسی اسرائیلی ایجنڈہ پر کار فرما ہے جسکے لئے داعش کو تشکیل دیا گیا یعنیـ’ گریٹر اسرائیل کا منصوبہـ ‘، عوام کو سمجھنا چاہئے کہ اسلام کے لبادے میں چھپے یہ نام نہاد جماعتی،دیوبندی،اور وہابی دراصل اسرائیل کے بغیر پیسوں کے کام کرنے والے نوکر ہیں،کیونکہ تعلیمات رسول اللہ (ص) و اہلیبت علیہ سلام سے دور ہونے کے سبب ان سے بصیرت کو چھین لیا گیا ہے لہذا اب انہیں کفار جب چاہیں کسی بھی خلیفے اور اخوان ،داعش یا القاعدہ و طالبان کے نام پر دھوکہ دے کر اپنے لئے استعمال کرلیتے ہیں۔

جماعتیوں کے سرکا تاج اخوان المسلمین کے محمدمرسی کا اس وقت کے اسرائیل صدر کے نام لو لیٹر

 

 

file_45.jpeg

 

 

 

 

یاد رہے کہ مسلم ممالک میں ترکی ہی وہ پہلا ملک ہے جس نے غاصب صہیونی حکومت کو قبول کیا آج یہاں اخوان المسلمین کی حکومت قائم ہے۔

17247.jpg

 

متعلقہ مضامین

Back to top button