یمن

سنجیدہ مذاکرات کے لئے انصاراللہ کی آمادگی

اطلاعات کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے بتایا کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں، یمن کے بارے میں ہونے والے مذاکرات کے ایجنڈے اور تاریخ و مقام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ مذاکرات دسمبر کے وسط میں ہونے والے ہیں۔

محمد عبدالسلام نے کہا کہ عمان کے دارالحکومت مسقط میں اسماعیل ولد الشیخ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اعلان کیا گیا ہے کہ تحریک انصاراللہ ہر طرح کے سنجیدہ اور ذمہ دارانہ مذاکرات اور جنگ بندی کے بارے میں تبادلہ خیال کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے تکفیری دہشت گردی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تحریک نے یمن میں دہشت گردی کے خطرے کی بابت اقوام متحدہ کو ہمیشہ خبر دار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود اور اس کے اتحادی، یمن کے جنوبی صوبوں میں القاعدہ اور داعش سے وابستہ گروہوں کی واپسی کے اصل ذمہ دار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button