پاکستان

موت کی سزا پانے والے خطرناک دہشتگرد مختلف وارداتوں میں ملوث تھے، رپورٹ

شیعت نیوز: موت کی سزا پاکر واصل جہنم ہونے والا مجرم دہشتگرد مولوی عبدالسلام، توحید الجہاد کو خودکش بمباروں کو تیار کرنے کا مجرم پایا گیا جسے بعد میں آرمی پبلک اسکول حملے کے دوران استعمال کیا گیا۔ اس کے علاوہ مجرم نے دو کرنلوں اور این ڈی سی کے ڈائریکٹر کو قتل کرنے کابھی اعتراف کیا۔

موت کی سزا پا کر جہنم رسید ہونے والا دہشتگرد حضرت علی، توحید الجہاد کے سرگرم کارکن تھا۔

یہ دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے، لیویز اہلکاروں کے اغوا اور قتل اور آرمی پبلک اسکول حملے کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے میں ملوث تھا۔

سزا پانے والے مجرم تکفیری دہشتگرد مجیب الرحمان عرف علی عرف نجیب اللہ اور سبیل عرف یحیٰ بھی توحید الجہاد کے سرگرم کارکن تھا۔
یہ دونوں دہشتگرد پشاور میں پاک فضائیہ کی بیس پر حملہ کرنے والے 10 خودکش بمباروں کو منتقل کرنے اور آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرنے پر اکسانے کا قصوروار پاگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button