دنیا

نائیجریا: بوکو حرام نے شیعہ مسلمانوں پر مزید خودکش حملوں کی دھمکی

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بوکو حرام دہشت گرد گروہ، جس نے شمالی نائیجریا میں شہر کانو کے قریب شیعہ مسلمانوں کے جلوس عزاداری پر حملہ کر کے کم سے کم اکیس عزاداروں کو شہید کر دیا تھا، ایک بار پھر قتل کی دھمکی دی ہے- بوکو حرام جس نے داعش دہشت گرد گروہ کی بیعت کر کے اپنا نام مغربی افریقہ میں اسلامی حکومت رکھ لیا ہے ، سنیچر کو سوشل میڈیا پر جمعے کو عزاداروں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ابو سلیمان انصاری کی تصویر جاری کی ہے- اس گروہ نے اپنے پیغام میں اعلان کیا ہے کہ وہ شیعہ مسلمانوں کے خلاف اس طرح کے حملے جاری رکھے گا-

متعلقہ مضامین

Back to top button