دنیا

آذربائجان پولیس کا شیعوں کی مسجد پر حملہ، دسیوں نمازی خاک و خوں میں غلطاں

آذربائجان کی پولیس نے جمعرات کو نماز ظہر کے وقت حرم ’’ بی بی رحیمہ‘‘ کے قریبی علاقے ’’نردران‘‘ کی شیعہ مسجد پر حملہ کر کے فائرنگ کی۔
یہ حملہ جو نماز ظہر کے وقت نمازیوں پر کیا گیا اس میں دو نمازی شہید اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس نے اس حملے کے بعد ۲۰ افراد کو بھی گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
زخمیوں کو ایسے حال میں قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا کہ ڈاکٹروں کے کہنے کے مطابق ان کی حالت تشویش ناک ہے۔

آذربائیجان سے ابنا کے نامہ نگار نے چشم دید گواہوں کی زبانی نقل کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عام گاڑیوں سے اچانک مسجد میں داخل ہوئی جس کی وجہ سے ہماری طرف سے کوئی عکس العمل ظاہر کرنا ممکن نہ ہو سکا۔
انہوں نے کہا: مخصوص پولیس ایک ساتھ مسجد میں داخل ہوئی اور انہوں نے فورا گولی چلانا شروع کر دی انہوں نے مزید بتایا کہ امام مسجد حجۃ الاسلام طالع باقر اف کو گرفتار کر کے نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حجۃ الاسلام و المسلمین ذوالفقار میکائیل زادہ کے گھر پر بھی پولیس نے حملہ کر کے انہیں زد و کوب کیا۔
ابنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اس عالم دین کے گھر کی تلاشی بھی کی اور ان کی ذاتی چیزیں من جملہ کمپیوٹر اور کتابوں کو ضبط کر لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button