دنیا

داعش کی تشکیل اور پیدائش میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا ہاتھ

 روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف  نے داعش دہشت گردوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش ان  دہشت گردوں کا مجموعہ ہے جنھیں امریکہ نے پہلے افغانستان اورعراق میں جیل میں ڈالا تھا اور بعد میں انھیں آزاد کردیا۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اور اس کےاتحادی عرب ممالک نے دہشت گردوں کے ذریعہ بشار اسد کی حکومت کو گرانے کی کوشش کی اور اس سلسلے میں انھوں نے دہشت گردوں کو بڑے پیمانے پر ہتھیار اور ان کی تربیت کے اسباب فراہم کئے اور آج وہ دہشت گرد امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ہاتھ سے خارج ہوگئے ہیں ۔ لاوروف نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان اور عراق میں ہزاروں دہشت گردوں کو جیل میں بند کیا اور بعد میں انھیں آزاد کردیا اور آج وہی دہشت گرد مغربی ممالک کے لئے خطرہ بن گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button