پاکستان
عالمی برادری داعش کی دہشتگردی کیخلاف مشترکہ حکمت عملی اپنائے، رحمان ملک
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو پاکستان کے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے دہشتگردی اور داعش کے حوالے سے ایک خط ارسال کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے بان کی مون کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ دنیا کو دہشت گردی کی شکل میں ایک مشترکہ دشمن کا سامنا ہے۔ داعش اور دہشت گردی کی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس لئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے اور دہشت گردی و داعش کے خاتمے کیلئے مشترکہ حکمت عملی تیار کی جائے۔