لبنان

داعش دہشت گردوں نے بیروت دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی

 داعش سے منسلک سائٹوں نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے 2 بم دھماکوں کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے ان دھماکوں میں 43 افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

داعش دہشت گرد تنظیم نے ان دھماکوں میں ملوث  دہشت گردوں کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیروت بم دھماکوں میں دو فلسطینی دہشت گردوں حامد رشید بالع اور عمار سالم الریس اور ایک شامی دہشت گرد خالد احمد الخالد نے حصہ لیا ۔ واضح رہے کہ کل رات بیروت کے برج البراجنہ علاقہ میں داعش دہشت گردوں نے دو بم دھماکوں میں  43 افراد کو شہید اور 200 سے زائد افراد کو زخمی کردیا۔

بہت سے ممالک منجملہ مصر، ایران، فلسطین ،فرانس، اردن اور امریکہ نے ان بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سامراجی طاقتوں کے اشاروں پر اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button