شہدائے کربلا کی محبت ایمان کا حصہ ہے،مرزا یوسف

10 نومبر, 2015 00:00

آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنماء مولانا مرزا یوسف حسین ،علامہ اظہر حسین نقوی ،صغیر عابد رضوی ،سید علی اوسط اور دیگر نے کہا کہ امام زین العابدین اور شہدائے کربلاء کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، یوم شہادت کی مناسبت سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران ان رہنماؤں نے کہا کہ آج ملت مسلمہ کی پریشانیوں اور انتشار کی وجہ تعلیمات محمد ؐو آل محمدؐسے دوری ہے آج مسلمانوں کو کربلا والوں کی جرأت اور بہادری کی پیروی کرنا ہوگی ،تاکہ مشکلات سے چھٹکارا کے ساتھ ساتھ دنیا میں سر بلند کر کے جینے کا حوصلہ پا سکیں ،ان رہنماؤں نے مزید کہا کہ مسلم امہ کے درمیان غلط فہمیاں اور اختلافات کی باتیں کر کے اسلام دشمن قوتیں اپنے سامراجی آقاؤں کو خوش کررہی ہیں۔

11:44 شام اپریل 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔