دنیا

داعش نے امریکی خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کی 54 ہزارٹوئٹرپوسٹس اورذاتی نمبرافشاں کردیے

وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی حمایت کرنے والے برطانوی ہیکر گروپ نے امریکہ کی مختلف انٹیلی جنس ایجنسیوں کے حکام کے ای میلز اور ٹوئٹر اکاؤئنٹ ہیک کرکے 54 ہزارسے ٹوئٹرپوسٹس اوران کے ذاتی نمبر افشاں کردیئے۔ برطانیہ کے شہر برمنگھم’’سائبر خلافت ‘‘ کے نام سے ہیکر گروپ نے امریکی سی آئی اے، ایف بی آئی اور نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے افسران کے علاوہ سعودی عرب اوربرطانیہ کے اعلیٰ حکام کے بھی ٹوئٹر اکاؤنٹس بھی ہیک کئے ہیں۔ ہیکرز نے گزشتہ ہفتے 54 ہزارسے زائد ٹوئٹ پوسٹس اورذاتی موبائل نمبرافشاں کئے تھے۔ ہیکرزگروپ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے یہ کارروائی اگست میں گروپ کے لیڈر جنید حسین کی عراق میں ڈرون حملے کے ذریعے ہلاکت کا بدلہ لینے کے لئے کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنید حسین گزشتہ سال اگست میں ٹونی بلئیر کے ای میل اکاؤنٹ تک بھی رسائی حاصل کرلی تھی۔ جنید کی موت کے بعد مختصرعرصے کے لئے یہ گرو پ آن لائن نہیں ہوا لیکن ایک بار پھر گزشتہ اتوارنوبجے ایک ٹویٹ آیا کہ ہم واپس آگئے ہیں اوریہ ایک افتتاحی ٹویٹ ہے۔اس ٹویٹ سے پہلے ہیکرزعرفی ناموں سے آئن لائن ہوتے تھے لیکن اس بار انہوں نے سرخ الفاظ میں ’’داعش ہیکرز ‘‘ کے ساتھ ساتھ یہ پیغام لکھا گیا ہم اب یورپ کے دل میں اپنا برچم بلند کریں گے لیکن اس کے لئے ہمیں ایک سال لگ سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button