پاکستان

جیکب آباد: لواحقین شہداٗ اورمومنین کی جانب سے احتجاجی دھرنا، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا مطالبہ

شیعت نیوز کی رپورٹنگ ٹیم کے مطابق جیکب آباد میں ریاستی دباو کے باوجود ڈی سی چوک پر خانوادہ شہداء اور مجلس وحدت مسلمین کا احتجاجی دھرنا و عزاداری جاری ہے، احتجا ج میں شریک شہداٗ کے لواحقین اور مومنین کا مطالبہ ہے کہ زرداری حکومت سے اسکے دہشت گرد اتحادیوں ( سپاہ صحابہ و مدارس) کے خلاف آپریشن کا فوری آغاز کرے، نمائندے کے مطابق حکومتی مشینری نے مکمل کوشیش کی تھی کہ کسی بھی طرح اس احتجاج کو ختم کردیا جائے مگر پولیس کی ہوائی فائرنگ اور محاصرہ بھی عزا داروں کو روک نہ سکا اور ۹ بجے صبح سے احتجاجی دھرنا جاری۔ مومنین کے استقامت کے سبب سانحہ شکارپور کی طرح منافقین ایک بار پھر ناکام ہوگئے ہیں ۔

اس احتجاجی دھرنے میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرئٹری جنرل علامہ امین شہیدی اور سنی اتحاد کونسل کے وائس چیرمین علامہ جواد الحسن کاظمی سمیت ہزاروں مومنین شریک ہیں۔

دھیاں رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اعلان کیا تھا کہ اگر ۰۲ محرم الحرام تک سانحہ جیکب آباد میں ملوث ملزمان سمیت سندھ بھرمیں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف فوجی آپریشن عمل میں نا لایا گیا تو پہلے مرحلے میں جیکب آباد اور پھر ملک بھر میں سندھ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button