پاکستان
میں ہر اُس ذاکر کو مناظرے کا چنلنج دیتا ہو جو ممبر پر آکر لوگوں میں غلط عقائد پھیلاتا ہے، علامہ شبیر میثمی
شعیہ علما کونسل پاکستان کے رہنما مولانا شبیر میثمی نے مجالس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ممبر حسینی پر اکر بےدینی کی باتیں کرتے ہیں حسینی جوان ان لوگوں کو برداش نہیں کرینگے، میں ہر اس ذاکر کو مناظرے کا چنلنج دیتا ہو جو ممبر پر آکر لوگوں میں غلط عقائد بتاتا ہے،انہوں نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممبروں پر ایسے لوگوں کو مت لائیں جو کہتے ہیں کہ پاکستان کو گھوڑے نے بنایا اور اس قسم کی غلط عقائد کو شیعہ مذہب سے جوڑتے ہے
انہوں نے کہا کہ ہم علما نے فیصلہ کیا ہے اگر ہمیں پتا لگے گا کہ ایسا کوئی ذاکر غلط بیانی کررہا ہے تو ہم وہاں پہلے پہنچ جاینگے اور جیسے ہی وہ کوئی منحرف بات کرےگا ہم کھڑے ہوجائیں گے اور منحرفات بیان کرنے نہیں دینگے۔