پاکستان

بھارت خطے میں داعش کا مددگار ہے، صاحبزادہ حامد رضا

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت کا نصف دور مکمل ہونے کے باوجود عوامی مسائل حل نہیں ہوئے، 10 لاکھ سے زائد زندگیاں ختم ہونے کے بعد ٹونی بلیئر کا معافی مانگنا بے معنی ہے، خطے میں داعش کا مددگار بھارت ہے، احتساب صرف پی پی کا نہیں سب کا ہونا چاہیئے، بلدیاتی الیکشن لڑنے والے کالعدم تنظیموں کے عہدیدران کے خلاف کارروائی کی جائے، پاکستان کل سب سے بڑا مسئلہ احتساب کا نظام نہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب جمہوریت کیلئے نقصان دہ نہیں فائدہ مند ہے، احتساب نہ ہوا تو انقلاب آئے گا، بلاامتیاز احتساب میں ہی سیاست و جمہوریت کی بقاء ہے، بلدیاتی الیکشن میں تصادم روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں، مسلم لیگ نون کے امیدوار پولیس کی سرپرستی میں غنڈہ گردی کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاکستان میں انصاف اور احتساب کا نظام کمزور ہوچکا ہے، حکمران طبقہ خود کو احتساب سے بالاتر سمجھتا ہے، امریکہ کے صدارتی امیدوار نے مساجد بند کرنے کی بات کرکے انتہا پسندی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے جنگی جنون کو لگام دینا ہوگی، مودی پاکستان کے خلاف بڑا محاذ کھولنے کے درپے ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button