دنیا بھرمیں یوم عاشور پر شیعت نیوز کی خصوصی رپورٹ
کربلا / تہران / مناما / بیروت سمیت دنیا بھرمیں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا، ایران اور عراق کی طرح یورپ اور امریکہ میں بھی عاشورہ عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
کربلا میں روضہ امام حسین علیہ سلام کے روضہ مبارک پر 40 لاکھ افراد کا اجتماع ہوا ،لاکھوں کی تعداد میں امام حسین عالی مقام کے زائرین کربلائے معلی پہنچے اور اسلام کی بقاء کی خاطر آپکی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا، زائرین میں ہر مکتب فکر اور مذہب کی نمائندگی شامل تھی، دنیا بھر سے آئے زائرین نے آپکے مزار پر حاضری دی ،عزاداروں نے ماتم اور نوحہ خوانی کرکے امام حسین کو خراج عقیدت پیش کیا،اس موقع پر سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے تھے۔
ایران کے دارالحکومت تہران میں یوم عاشور کا مرکزی اجتماع ہوا جس میں ہزاروں افراد شریک تھے ، جبکہ مشہد مقدس اور قم میں بھی لاکھوں کا اجتماع منعقد ہوا ۔
بحرین کے دارالحکومت مناما میں آل خلیفہ کے ظلم و جبر کے باوجود لاکھوں افراد نے یوم عاشور کے جلو س میں شرکت کی جلوس میں بچے بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پرجگہ جگہ شہدائے کربلا کی یاد میں پانی، شربت اور چائے کی سبیلیں لگائی گئیں تھیں جبکہ عزاداروں میں نیاز بھی تقسیم کی جاتی رہی۔
لبنان میں بھی یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا ،ہزاروں افراد کے اجتماع سے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصرا للہ نے خطاب کیا۔
یورپ امریکا اور افریقا میں بھی عزاداری سید الشہدا منعقد کی گئی، دنیا بھر میں ہونے والے حسینی جلوس نےواضح کردیا کے حسین آج بھی زندہ ہیں اور یزیدیت کی راہ میں سب سے بڑی روکاوٹ ہیں۔
ایرلینڈ،یورپ
گھانا،افریقا
بون،جرمنی یورپ
تنزانیہ،افریقا
پونے،بھارت
اسپین
شگاکو،امریکا
کینڈا
انگلینڈ(لندن)
نیویارک،امریکا
ساری دنیا حسین حسین کرے
لبیک یا حسین علیہ سلام