دنیا

امریکہ میں داعش کا اثر و رسوخ

رپورٹ کے مطابق امریکہ کی فیڈرل پولیس کے سربراہ جیمز کامی، داخلی سیکورٹی کے وزیر جے جانسون اور ایوان نمائندگان میں داخلی سلامتی کی کمیٹی کے سربراہ میکائیل میک کاؤل نے اس کمیٹی کے اجلاس کے دوران امریکہ میں سوشل میڈیا کے ذریعے داعش کے اثر و رسوخ حاصل کرنے کے خطرے کا جائزہ لیا۔

ایف بی آئی کے سربراہ نے بدھ کے دن ہونے والے اس اجلاس میں کہا کہ داعش نے سوشل میڈیا کے ذریعے امریکہ میں اپنے عقائد پھیلائے ہیں۔ جیمز کامی نے سوشل میڈیا کے ذریعے افراد کو اپنے ساتھ ملانے پر مبنی داعش کے اقدام کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ داعش نے حتی ان افراد کو، کہ جو شام نہیں جانا چاہتے ہیں دو الفاظ پر مشتمل یہ پیغام دیا ہے، کہ ” آؤ یا قتل کرو” ۔

امریکہ کی فیڈرل پولیس کے سربراہ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے اپنے اس پیغام میں امریکی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ یا تو داعش کی موجودگی کے علاقوں میں جا کر شیطان کے خلاف جنگ میں شرکت کریں یا وہ جہاں بھی ہیں وہیں داعش کے مخالفین کو قتل کریں۔

ایف بی آئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ امریکہ کے بعض نوجوان داعش کے شانہ بشانہ لڑنے کے لئے شام جاتے ہیں لیکن ان کی امریکہ واپسی کے بعد ان کی جانب سے خطرہ محسوس کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button