دنیا

امریکہ میں اسرائیل مخالف مظاہرے

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق امن کے حامیوں اور سوشل ورکروں نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ مظالم پر احتجاج کرتے ہوئےامریکہ کے مختلف شہروں منجملہ نیویارک اور شکاگو میں مظاہرے کئے ہیں۔

نیویارک میں مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مخالف نعرے اور فلسطینی سرزمینوں کی آزادی کے مطالبات درج تھے۔ ان مظاہروں میں غاصب صیہونی حکومت کی پالیسیوں کے مخالف یہودیوں اور بعض خاخاموں نے بھی شرکت کرکے فلسطین پر صیہونیوں کے غیرقانوںی قبضے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی۔

یاد رہے غاصب صیہونی حکومت نے مظلوم فلسطینیوں پر اپنے مظالم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور یکم اکتوبر سے لے کر اب تک کم سے کم چھیالیس فلسطینی شہید ہوچکے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button