پاکستان

مسلم ممالک مکہ اور مدینہ کے انتظامات کیلئے کونسل تشکیل دیں ، ابوالخیرزبیر

تمام مسلم ممالک مکہ المکرمہ اور مدینہ منورہ کے انتظامات کے لئے عالمی کونسل تشکیل دیں ، حج کے عالمگیر اجتماع کے موقع پر شہداء کی تدفین میں تاخیر ،زخمیوں کی فہرست مرتب نہ ہونااور بے شمار افراد کا گمشدہ قراردیاجانابدترین بدانتظامی ہے، پاکستانی وزیراوقاف وحج اور ڈائریکٹرحج کو فی الفور برطرف کیاجائے۔یہ باتیں قائدجمعیت علماء پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیرمجددی نے مقامی ہوٹل میں جمعیت علماء پاکستان کراچی کے تحت منعقدہ تحفظ حجاج کانفرنس سے خطاب میں کہیں۔کانفرنس سے جے یوپی سندھ کے جنرل سیکریٹری اور فدائیان ختم نبوت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ السید عقیل انجم قادری، جے یوپی کراچی کے صدر علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی،اے این آئی کے چیئرمین ملک نذیر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس میں علماء ومشائخ ، وکلاء، دانشوروں حج ٹورآپریٹرز، طلباء رہنمااور مختلف دینی وسماجی تنظیموں کے سربراہان نے خصوصی شرکت کی۔ صدارتی خطاب میں ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر مجددی نے کہاکہ حج مسلمانوں کا عالمگیر اجتماع ہے، اس اجتماع کی حفاظت اور عازمین کے لئے جتنی احتیاطی تدابیر اختیارکی جائیں کم ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف داعش جیسی دہشتگردتنظیمیں عالم اسلام میں قتل عام میں مشغول ہیں، عراق ،شام ،افغانستان میں خانہ جنگی جاری ہے، دوسری طرف مسلم ممالک باہمی اختلافات وانتشار کا شکارہیں، کشمیر وفلسطین میں خون مسلم کی ارزانی ہے، مسجد اقصیٰ القدس میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی ہے، اس موقع پر ضروری ہے کہ عالم اسلام کے مقتدر حکمران آگے بڑھیں او آئی سی کے وجودمیں جان ڈال کر اسے متحرک کریں اور عالم اسلام میں اتحادویکجہتی پیداکرنے میں کرداراداکریں اور عالم اسلام میں بڑھنے والی کشیدگی اختلاف وانتشار کو ختم کرنے میںاپنا کرداراداکریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button